پاکستان نے عامر خان کی فلم دنگل کو اپنے ملک میں ریلیز کرنے سے انکار کر
دیا ہے۔ اب یہ فلم پاکستان کے سنیما ہال میں نہیں دیکھی جا سکے گی۔دراصل
پاکستان کہ سینسر بورڈ نے دنگل کے پروڈیوسر کے سامنے شرط رکھی تھی کہ فلم
سے ہندوستان کے قومی ترانہ اور ترنگے سے وابستہ دو مناظر ہٹا دئے جائیں ،
تبھی اس فلم کو وہ پاکستان میں ریلیز کرنے کی اجازت دیں گے۔
پاکستانی سینسر بورڈ کی اس اپیل کو عامر خان نے مسترد کردیا ۔ فلم میکرس کے
مطابق عامر کو لگ رہا ہے کہ پاک سینسر بورڈ کا یہ مطالبہ نامناسب ہے۔ یا
تو ہم فلم کو
ویسے کے ویسے ریلیز کرتے یا نہیں کرتے۔ ادھر پاکستان سینسر
بورڈ کے سربراہ ایم حسن نے کہا ہے کہ 'یہ بورڈ کی متفقہ رائے نہیں تھی۔
غور طلب ہے کہ فلم دنگل کو پہلے ہی پاکستان اپنے یہاں ریلیز کرنے سے انکار
کر چکا تھا۔ تب بھی اس نے یہی دلیل دی تھی کہ فلم میں اختتام پر ہندوستان
کی فتح کے وقت میں قومی ترانہ ہے اور یہ کسی بھی حال میں پاکستان میں قبول
نہیں ہے۔اس کے باوجود عامر خان اور فلم میکرس نے پاکستانی سینسر بورڈ سے
نظر ثانی کا مطالبہ کیا تھا ۔ فی الحال عامر نے پاکستان میں دنگل کو ریلیز
کرنے کا اراد ترک دیا ہے۔